دولہا حادثے میں زخمی، دلہن نکاح کے لیے اسپتال پہنچ گئی

شادی کے روز دولہا حادثے میں زخمی ہو گیا جس پر دلہن اسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دھونکل کے رہائشی رضوان کی 9جولائی کو ماریہ سے شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات رضوان حادثے کاشکارہوگیااور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ٹانگ ٹوٹ جانے کی وجہ سے رضوان کو اسپتال داخل کر لیا گیا، حادثہ کے بعد رضوان کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر اسپتال پہنچ گئی جہاں انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا نکاح کرا دیا گیا۔

نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دولہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنائی، اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں رہتا ہے اورشادی کے لیے پاکستان آیا تھا۔

The post دولہا حادثے میں زخمی، دلہن نکاح کے لیے اسپتال پہنچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email