مزدوروں کی کم از کم ماہوار اجرت 25,000 روپے مقرر

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 25,000 روپے مقرر کردی ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹریٹری محکمہ سندھ عبدالرشید سولنگی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے رواں مالی سال کے لیے سندھ کا 1477 ارب کا خسارے کا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تھا جبکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جب کہ کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کردی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ پینشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جارہا ہے، مزدور کی کم از کم اجرت 17500 سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے 5 تک سندھ کے سرکاری ملازمین کے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

The post مزدوروں کی کم از کم ماہوار اجرت 25,000 روپے مقرر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email