میری ماں اور بیوی میرے خلاف اکٹھے ہوکر بنگالی میں جھگڑا کرتی ہیں، ابھیشک

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اپنے خاندان کے افراد بالخصوص امیتابھ بچن اور جیہ بچن سے کافی قریب ہیں۔

2015  ایک انٹرویو میں ابھیشک سے پوچھا گیا کہ ان کی والدہ اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیہ بچن، اہلیہ ایشوریا سے تلخ کلامی یا بحث کے دوران ان کا ساتھ دیتی ہیں یا ان کی اہلیہ ایشوریا کا دفاع کرتی ہیں اس پر ابھیشک نے کہا تھا کہ دونوں میرے خلاف ایک ہو جاتی ہیں۔

انھوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں بنگالی میں مجھ پر حملہ آور ہوتی ہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میری ماں بنگالی ہیں جبکہ ایشوریا نے بنگالی فلم ڈائریکٹر و اداکار ریتو پرانو گھوش کے ساتھ بنگالی ڈرامہ فلم  چھوکر بالی میں کام کیا تھا اس لئے وہ بھی بنگالی بول سکتی ہیں۔

ابھیشک کا کہنا تھا کہ جب بھی یہ دونوں میرے خلاف اکٹھی ہوتی ہیں تو یہ آپس میں بنگالی میں گفتگو شروع کردیتی ہیں۔

The post میری ماں اور بیوی میرے خلاف اکٹھے ہوکر بنگالی میں جھگڑا کرتی ہیں، ابھیشک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email