کشمیر آج بھی نواز شریف کا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر کل بھی نواز شریف کا تھا اور آج بھی نواز شریف کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹلی کچہری گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ دیا اور ان کے وزراء آج کس منہ سے آزاد کشمیر میں کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آنے کی تیاری کرنے والے نے عوام کو رمضان میں ایک کلو چینی کے لئے لائنوں میں کھڑا کیا جبکہ عمران خان نے  2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 کروڑ عوام کا سکون تباہ کرکے بیٹھا ہے، جب صبح اٹھتے ہیں تو چینی، آٹا، گھی، پیٹرول، بجلی اور گیس مہنگی ہونے کا سنتےہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر آگئے ہیں، عمران خان کی ایسی ڈھٹائی ہے کہ اب بھی ووٹ مانگنے کشمیر آرہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ کشمیر بھارت کی جھولی میں پھینکنے کے بعد کہتا ہے میں کیا کروں، جب کمزوری تمہاری، بزدلی تمہاری تو عوام  سوگ کیوں منائیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جہاں گئی ایک ہی نعرہ سننے کو ملا گو عمران گو ، وعدہ کریں شہداء کی قربانیوں کو عمران خان کے ہاتھوں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

ا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر کل بھی نواز شریف کا تھا اور آج بھی نواز شریف کا ہے، عمران خان کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے لیکن کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔

The post کشمیر آج بھی نواز شریف کا ہے، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email