فرحان اختر کی فلم کیخلاف سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ کو لے کر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلیز سے چند دن قبل فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا گیا۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #BoycottToofaan ٹرینڈ کرنے لگا۔ جس میں فلم کی مخالفت کرنے والوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر غم و غصے سے بھرپور پیغامات میں بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلم کے ذریعے لو جہاد کو فروغ دیا جارہا ہے اور بھارت مخالف اور ہندو دھرم مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

فلم میں فرحان اختر بھارت کے ایک نیشنل لیول باکسر عزیز علی اور ان کے مدمقابل اداکارہ مارونل ڈاکٹر پوجا شاہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اس فلم کے حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ دونوں کرداروں کے رومانوی رشتے کے ذریعے ’لو جہاد‘ کو فروغ دیا جارہا ہے۔

فلم 16 جولائی کو ویب اسٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

The post فرحان اختر کی فلم کیخلاف سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email