کس فلم نے دیپیکا کی زندگی بدل دی تھی ؟اداکارہ نے بتادیا

نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی زندگی بدل دینے والے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیے۔

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی زندگی فلم ’کاکٹیل‘ نے بدل دی تھی جو سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ جب آپ اپنے آپ کو نبھائے گئے کردار میں ڈھالتے ہیں تو اس کردار کا کچھ اثر ساری زندگی کے لئے آپ کے ساتھ ہوجاتا ہے۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے فلم میں ویرونیکا کا کردار ان کے لئے سب سے خاص کردار ہے جو انھوں نے اسکرین پر نبھایا۔

دیپیکا نے مزید کہا کہ اس کردار نے پیشہ ورانہ اعتبار سے انھیں مکمل طور پر تبدیل کردیا اور ذاتی زندگی میں بھی اس کردار کا ان پر اثر رہا۔

The post کس فلم نے دیپیکا کی زندگی بدل دی تھی ؟اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email