فضائی آلودگی کا صفایا کرنے والی کار

برطانوی ڈیزائنرکی جانب سے ایک منفرد بجلی سے چلنے والی گاڑی کی پیش گئی کی ہے جو سڑک پر چلتے ہوئے فضائی آلودگی کا بھی صفایا کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گاڑیوں کی سالانہ نمائش برطانوی ڈیزائنر تھامس ہیتھرک نے کی ہے۔

ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ چین کے آئی ایم موٹرز نے ان سےگاڑی کو ڈیزائن کرنے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا جس پر چینی کمپنی نے کہا کہ انہیں ایسے ڈیزائنر کی تلاش ہے جس نے کبھی کار ڈیزائن نہ کی ہو ۔

اس سے قبل ڈیزائنر تھامس ہیتھرک نے لندن روٹ ماسٹر بس کو ڈیزائن کیا ہے تاہم کار پہلی بار ڈیزائن کی ہے۔

ڈیزائنر تھامس ہیتھرک نے بتایا کہ ایک گاڑی سالانہ ٹینس بال کے برابر فضا میں موجود آلودگی کو صاف کرسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ زیادہ نہیں لگتا لیکن تصور کریں جب دنیا بھر میں ایسی کروڑوں گاڑیاں ہوں گی تو اثر کتنا زیادہ ہوگا۔

The post فضائی آلودگی کا صفایا کرنے والی کار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email