پہلی دفعہ عمران خان نے پوری دنیا میں مقدمہ کشمیر لڑا یہ سب جانتے ہیں ، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پہلی دفعہ عمران خان نے پوری دنیا میں مقدمہ کشمیر لڑا یہ سب جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ایل اے 15 وسطی باغ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں ،میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جس حلقے میں گیا پی ٹی آئی اور عمران خان سے عوام کی محبت دیکھی ، 25 جولائی بہت دور ہے آزاد کشمیر کی عوام نے وقت سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ عرصہ دراز سے حکومت کرنے والے صحت، تعلیم، سیاحت کو فروغ دینے سے قاصر رہے ، دو بچے آئے اور یہاں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں ، دھاندلی کا رونا رونے والی ایک ایسی بھی ہے جس کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی لیکن لندن دوائی کیلئے جانے والا واپس نہیں آئے گا ، ایک حادثاتی چیئرمین پرچی لہراتے ہوئے یہاں آرہا ہے جو کہتا ہے کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تو حادثاتی چیئرمین اپنی سی وی لیکر امریکہ چلا گیا ، عمران خان کشمیر کا سفیر اور ختم نبوت کا محافظ ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مودی کو نواسی کی شادی اور سجن جندال کو بغیر ویزہ پاکستان بلایا ، فوٹو شاپ سے تصویریں بنا کر پوسٹ کرنے سے کشمیر سے محبت کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔

The post پہلی دفعہ عمران خان نے پوری دنیا میں مقدمہ کشمیر لڑا یہ سب جانتے ہیں ، مراد سعید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email