کورونا ویکسین لگانے پر پوری توجہ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے پر پوری توجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی، اللہ تعالیٰ کا شکرہے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کےحالات بہتر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی جبکہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین تک آسان رسائی یقینی بنانی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ہم نے عالمی سطح پر عدم مساوات کو نمایاں کیا اور انسانی جانوں کاضیاع روکنے کے ساتھ روزگار کا موثر انتظام کیا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں کورونا، معاشی زبوں حالی اورموسمیاتی تبدیلی جیسےخطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی موثررہی، ویکسین کی تیاری اور تقسیم کا عمل تیز تر بنانا ہوگا۔

The post کورونا ویکسین لگانے پر پوری توجہ ہے،وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email