پاکستان نے دو کروڑ ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ، این سی او سی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان  نے دو کروڑسے زائد ویکسین  ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی اور یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی نے بڑے فیصلے کیے جس میں بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا اور اس اضافے سے روزانہ 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے۔

این سی او سی اجلاس میں اضافی انتظامات کے لیے تمام  ائیرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں ، یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین لازمی شرط قرار دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات دی گئی ، ان ہدایات کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی شرط قرار دی گئی۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

The post پاکستان نے دو کروڑ ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ، این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email