انوشکا شرما نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی ننھی پری کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔

اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کی بیٹی کو کوہلی کے ہمراہ کھلے آسمان کے نیچے، ہریالی کے درمیان وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انوشکا شرما کی جانب سے اپنی اس نئی تصویر میں اپنا اور اپنی بیٹی وامیکا کا چہرہ مداحوں اور فالوورز کو دکھانے سے گریز کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس آ رہے ہیں۔

انوشکا شرما کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس کی ایک مسکراہٹ ہماری دنیا بدل کر رکھ دیتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جیسی اُن کی بیٹی اُن سے محبت چاہتی ہے وہ اپنی بیٹی کو ویسا پیار دے سکیں اور عمر بھر ساتھ رہ سکیں۔‘

انوشکا شرما کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا ہے کہ ہم تینوں کو ایک ساتھ 6 مہینے گزارنے پر مبارک باد۔

The post انوشکا شرما نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email