سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

ضلع کرم کے علاقے زیوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرم کے علاقے زیوا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہری پور کے رہائشی 25 سالہ کیپٹن باسط اور اورکزئی کے رہائشی 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

The post سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email