ایم کیو ایم خوش ہونے کے بجائے اُلٹا سندھ حکومت پر تنقید کر رہی ہے، ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم خوش ہونے کے بجائے اُلٹا سندھ حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق کی سندھ حکومت پر تنقید سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وزرا کو وفاقی حکومت نے لولی پاپ دیا ہے یہ اس پر خوش ہیں، آپ لوگ لولی پاپ کھاؤ ہم کراچی کی خدمت کررہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وسیم اختر کہتے ہیں کہ پی پی پی سندھ حکومت پر قابض ہے، وسیم بھائی آپ لوگ قبضہ کرنا جانتے ہیں اور ہم عوام کے ووٹ پر آئے ہیں، وسیم اختر سے کوئی پوچھے کہ میئر کے طو رپر انہوں نے کون سا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اگر کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کیا ہے تو اس میں سندھ حکومت کا کیا قصور ہے، پاکستان پیلیز پارٹی کراچی کی سڑکیں، انڈر پاسسز ، فلائی اوورز اور پانی کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے۔

The post ایم کیو ایم خوش ہونے کے بجائے اُلٹا سندھ حکومت پر تنقید کر رہی ہے، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email