اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت

بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے اپنی مشہورِ زمانہ فلم  ’دیوداس‘ کے 19 سال مکمل ہونے پر لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم ’دیوداس‘ سے جڑی خوشگوار یادوں کو تازہ کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر، فلم کے سیٹ سے اداکار شاہ رخ خان اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک پرانی تصویر اور اس موقع پر اداکار دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دیوداس کے سیٹ سے کچھ عمدہ اور خوشگوار یادوں کو تازہ کرتے ہوئے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ 19 سال بعد بھی یہ سب کچھ تازہ محسوس ہوتا ہے۔

مادھوری نے انہیں اس فلم کا حصہ بنانے پر فلم ساز سنجے لیلابھنسالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ان یادوں سے ہیمشہ محظوظ ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ہمارا دلیپ کمار کے لئے خراجِ عقیدت ہے، وہ دیوداس فلم کی طرح ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ سب سے قبل فلم دیوداس 1955ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں دلیپ کمار اور سوچترا سین جلوگر ہوئے تھے۔

 

The post اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email