غنیٰ علی حافظہ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و فیشن ماڈل غنیٰ علی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں۔

غنیٰ علی نے گزشتہ شام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اسٹوری لگائی ،جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سوالات پوچھنے کا کہا۔

اداکارہ کی جانب سے شروع کیے گئے ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کے نام کا مطلب ’دولت مند‘ ہے جبکہ اُن کی عمر 27 سال ہے اور اُن میں اور اُن کے شوہر کی عمر میں 7 سال کا فرق ہے۔

شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر کاروباری شخصیت نہیں ہیں، اُن کے شوہر پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔

 غنیٰ علی نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے دو سال قبل ملی تھیں، جب دونوں کی لڑائی ہو جاتی ہے تو ہی ایک دوسرے کو مناتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کی زندگی شادی کے بعد پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور شادی کا زندگی پر مثبت فرق پڑا ہے، شادی ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کے پاس ہر وقت کوئی موجود ہوتا ہے جسے آپ تنگ کر سکیں۔

ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ ‘جی میں حافظِ قرآن ہوں۔‘

 

The post غنیٰ علی حافظہ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email