اب تک2کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، فوادچوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک2کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عید کیلئے  20 ، 21 اور 22 جولائی کی چھٹیاں منظور کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید قرباں پر سعود ی عرب سے 85 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ، کراچی اور کے پی کے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ، ضروری ہے کہ ہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ، ڈاکٹر فیصل نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ سمیت تمام لوگوں سےاضافی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے ، اپوزیشن کے ساتھ الیکٹورل ریفارمز پر بات ہورہی ہے ، بہت ساری چیزوں پراتفاق ہےچاہتےہیں باقی چیزوں پربھی ہوجائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عید قرباں پر سعود ی عرب سے 85 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ، پوری دنیا سے اب تک سیکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہوئے ہیں ، باقی ممالک میں بھی قیدپاکستانیوں کوواپس لانےکاکام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے لانا چاہتے ہیں ، کل سوا 5 لاکھ ویکسین ایک دن میں لگائی گئیں ، ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے ، اجلاس میں شہدائے کشمیرکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو مایوس ہوکر امریکا بیٹھ گئے ہیں ،  کل مریم بی بی نے کہا مہم نہیں کشمیر کی سیر کرنے آئی ہوں ، اب بلاول اور مریم دونوں گھر بیٹھیں گے ، کشمیر الیکشن پی ٹی آئی کیلئے اچھا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو افغان مسئلےمیں اپنی ذمہ داری اداکرنی چاہیے ، افغان مہاجرین کی صورتحال پر پاکستان کی نظر ہے ، دنیا کو چاہیے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں ، افغانستان میں خراب حالات پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کیلئے25فیصداسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی ، 2 سال سے افواج پاکستان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ، رینجرزاورایف سی کوبھی اسپیشل الاؤنس میں شامل کیا جائےگا۔

The post اب تک2کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، فوادچوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email