اداکارہ اقراء عزیز نے کس عمر سے اداکاری کا آغاز کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بتا دیا کہ انہوں نے کب سے اور کیسے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر ر ہی ہے۔

انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ بہت چھوٹی سی عمر سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھیں اور اپنی والدہ کا دوپٹہ لے کر اُن سے ساڑھیاں باندھا کرتی تھیں اور بھارتی فلموں کے گانوں پر ڈانس کیا کرتی تھیں، وہ ساڑھی باندھ کر شیشے کے سامنے اداکاری کیا کرتی تھیں۔

اقراء عزیز کا بتانا ہے کہ وہ دسویں کلاس میں تھیں جب وہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں۔

Print Friendly, PDF & Email