اداکارہ عائشہ خان کا شوہر کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے شوہر میجر عقبہ ملک کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے ایک گلدستے کے ساتھ غبارے اور اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک عقبہ، اور عبادہ ماہنور کے لئے، میں خوش قسمت ہوں کہ آپ کیساتھ زندگی بسر کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ،ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام’ماہ نور‘ہے۔

 

The post اداکارہ عائشہ خان کا شوہر کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email