کوئی پاکستانی کشمیر نہیں بیچ سکتا، علی محمد خان

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ کوئی پاکستانی کشمیر نہیں بیچ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا انتخاب ہم سب کے لیے بہت اہم ہے، یہ ثابت کرنا ہے کہ بھارت جتنا ظلم کر رہا ہے دوسری جانب اتنا ہی امن ہے، ان کی مثال چراغ تلے اندھیرے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آزاد کشمیر کی عوام کا حق نہیں ہے کہ ان کو ایک شفاف حکومت ملے، آپ کے وزیراعظم کی زیر صدارت ہی انتخاب ہو رہا ہے، کشمیر کسی کا باپ نہیں بیچ سکتا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ نواز شریف وہ پہلے وزیراعظم تھے جو حریت لیڈرز سے نہیں ملے، آپ بتائیں کہ پانچ سال میں کشمیر کو کیا دیا، پیپلزپارٹی والے بتائیں انہوں نے آزاد کشمیر کو کیا دیا، صرف کرپشن ہی دی ہے اور کچھ نہیں دیا، کشمیری آج تباہ حال ہے کوئی انفرا اسٹرکچر نہیں ہے، ہمارے پاس کشمیر کے لیے پروگرام ہے، ہمارے پاس ویژن ہے، ہمارے پاس لیڈر ہے آپ کا تو لیڈر بھی ملک سے باہر ہے۔

The post کوئی پاکستانی کشمیر نہیں بیچ سکتا، علی محمد خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email