معروف بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے

معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار ایمی ورک بھی پاکستانی ڈراموں کے  مداح نکلے۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی ڈرامہ سیریل کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار ایمی ورک کو بھی پاکستانی ڈرامے نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

انہوں  نے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ کو ٹیگ کیا۔

گلوکار نے ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان قمر سمیت عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، عائزہ خان کی اداکاری کی تعریف بھی کی۔

تاہم پاکستانی ڈرامے کی سرحد پار سے تعریف پر اب تک ڈرامے میں شامل کسی شخصیت نے اس پر ردعمل نہیں دیا ہے۔

The post معروف بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email