ہمایوں اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے،حمزہ عباسی کا اہم انکشاف

اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں ان سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کن اداکاروں کو جیل ٹائم کی ضرورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@ent_popcorn)

اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں واقعی ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس اداکار کو سائیکلوجیکل تھیراپسٹ کی ضرورت ہے؟

اس کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کے کسی اور اداکار کے بجائے اپنا ہی نام لیا۔

The post ہمایوں اور گوہر رشید کو جیل جانے کی ضرورت ہے،حمزہ عباسی کا اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email