چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے جیتا؟ نام سامنے آگیا

اسلحہ ساز امریکی کمپنی نے چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ اپنے نام کرلیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نورتھروپ گروممن کروپ نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت کمپنی چاند کے مدار میں گھر تعمیر کرے گی جب کہ خلا باز لونر گیٹ وے کے لیے بنائے جانے والے گھروں کے لیے تحقیق کا انعقاد کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت خلا باز مشن کے پہلے چند سالوں کے دوران چاند پرخاص طور پر ڈیزائن کیے گئے موبائل ہومز میں رہائش اختیار کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نورتھروپ گروممن کروپ چاند پر شمسی توانائی سے چلنے والے ماڈیولر کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے ذمہ دار ہوگا۔

The post چاند پر انسانی بستیوں کی تعمیر کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے جیتا؟ نام سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email