سندھ میں کورونا کا انڈین ویرینٹ سر اٹھانے لگا

سندھ میں کورونا کا انڈین ویرینٹ سر اٹھانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے تصدیق کر دی ہے کہ لیاری کے ایک خاندان میں انڈین ویرینٹ سے پانچ افراد متاثر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں انڈین ویرینٹ کے 35 کیسز سامنے آگئے ہیں اور ان افراد کو بچانا مشکل ہو رہا ہے اور چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے کہا کہ انڈین ویرینٹ سے متاثرہ افراد کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ، سندھ حکومت کو انڈین ویرنیٹ سے بچاؤ کی تجاویز دے دی ہیں کیوں کہ وائرس کا یہ ویرینٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے۔

The post سندھ میں کورونا کا انڈین ویرینٹ سر اٹھانے لگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email