ودیا بالن اپنے موٹاپے کی وجہ سے خود سے نفرت کرتی تھیں، انٹویو میں انکشاف

ودیا بالن بھارتی بالی وڈ فلمی اداکارہ ہے، انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز بالی وڈ فلمی سے کیا ہے جس کے لئے وہ فلم فیئر اعزاز اور قومی فلمی اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے وہ ہارمونز کا شکار ہونے کے باعث شروع سے ہی موٹی تھیں اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگی تھی۔

ودیا بالن نے بتایا ہے کہ  ان کا بڑھا ہوا جسم فلمی دنیا کے لئے مسئلہ بھی بن چکا تھا اور انہیں وٹی لڑکی‘ کے طور پر پہنچانا جانا لگا تھا۔

انہون نے بتایا کہ وہ اپنے بڑھے ہوئے وزن اور جسامت کے باعث شرمندگی کا شکار تھیں لیکن کچھ عرصے بعد انہیں خود سے محبت کا احساس ہونے لگا تھا اور ان کا جسم ان کے لئے قابل قبول تھا۔

ودیا بالن نے بتایا ہے کہ انہیں اب تک ادا کیے گئے متعدد تمام کردار پسند ہیں ۔

اسکے علاوہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی بولڈ فلم کو ان کے والد نے دیکھا تو انہوں نے نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور انہوں نے ان سال میں ہر سال ماضی کے مقابلے زیادہ محبت پائی ہے۔

ودیا بالن کا شمار بھارت کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے فربہ ہونے کے باوجود نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ کرداروں سے لوگوں کی سوچ بھی بدلی۔

ودیا بالن نے اگرچہ انتہائی کم عمری میں 1995 میں ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا

The post ودیا بالن اپنے موٹاپے کی وجہ سے خود سے نفرت کرتی تھیں، انٹویو میں انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email