وزیراعظم کشمیرکامقدمہ جرات اوربہادری سےلڑرہےہیں ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کشمیرکامقدمہ جرات اوربہادری سےلڑرہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن غیرذمہ دارانہ بیانات دےکرکشمیرکازکونقصان پہنچارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم مسئلے پرنادان اپوزیشن غیرذمہ دارانہ بیان دےرہی ہے ، اپوزیشن کی تنقید کارخ بھارت کےبجائےاپنی فوج کی طرف ہے ، ظل سبحانی نےدوران اقتدارکسی کشمیری کوسینےسےنہیں لگایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیرکازکےساتھ شاہی خاندان کاکوئی لینادینانہیں ، کشمیریوں کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرکوسب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے ، وزیراعظم کشمیرکےسفیربن کرہرادارےکادروازہ کھٹکھٹارہےہیں۔

The post وزیراعظم کشمیرکامقدمہ جرات اوربہادری سےلڑرہےہیں ، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email