ایسی الیکٹرک گاڑی جو سڑک پر چلتے ہوئے فضائی آلودگی کا بھی صفایا کرے گی

برطانوی ماہرین نے  دور جدید  کی مناسبت سے ایک ایسی الیکٹرک گاڑی متعارف کروائی ہے جو جو سڑک پر چلتے ہوئے فضائی آلودگی کا بھی صفایا کرے گی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ڈیزائنر تھامس ہیتھرک کی تیار کردہ اس گاڑی کو برطانیہ میں منعقدہ گاڑیوں کی سالانہ نمائش ’گڈ وڈ فیسٹیول آف اسپیڈ‘ میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک گاڑی سالانہ ٹینس بال کے برابر فضا میں موجود آلودگی کو صاف کرسکے گی۔

بظاہر یہ زیادہ نہیں لگتا لیکن تصور کریں جب دنیا بھر میں ایسی کروڑوں گاڑیاں ہوں گی تو اثر کتنا زیادہ ہوگا۔

دوسری جانب کچھ ناقدین نے اسے ناکام تجربہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ گاڑی کبھی بھی ایک کانسیپٹ کار سے زیادہ کا درجہ حاصل نہیں کرسکے گی۔

اس کے علاوہ کارڈف بزنس اسکول کے پروفیسر پیٹر بیل نے اس گاڑی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ گاڑی پریشانیوں کو حل کرنے میں اپنا کوئی کردار ادا کرسکتی ہے۔

The post ایسی الیکٹرک گاڑی جو سڑک پر چلتے ہوئے فضائی آلودگی کا بھی صفایا کرے گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email