سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پردلی دکھ ہواہے ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پردلی دکھ ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہاکی کے سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوید عالم مرحوم نے ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام بلند کیا ، نوید عالم کی ہاکی کے میدان میں پاکستان کے لئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post سابق اولمپئن نوید عالم کے انتقال پردلی دکھ ہواہے ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email