ٹینک کی صفائی کے مہنگے خرچے سے بچیں، آسان گھریلو طریقہ

آج کل کے دورمیں پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے واٹر ٹینک ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کے ٹینک کی دیواروں اور چھت پر کائی  کی تہہ جم جاتی ہے جو پانی کو آلودہ کرنے کا باعث بنتی ہے۔

 اس پانی میں جراثیم اور بیکٹیریا کی افزائش کا عمل بھی تیزی سے شروع ہوجاتا ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ ان تمام نقصانا ت سے بچنے کےلئے واٹر ٹینک کی صفائی کے لیے واٹر ٹینک کلینگ سروس سے رجوع کرتے ہیں جو صفائی کے لیے ہزاروں روپے وصول کر لیتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں اور اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو گھروں میں موجود پانی کے ٹینک صاف کرنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔

واٹر ٹینک کی صفائی کا طریقہ

1- سب سے پہلے آؤٹ لیٹ والو کے ذریعے پانی اچھی طرح صاف کریں۔

بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کسی بھی طرح پھیلاؤ اور جگہ جگہ گرنے کا سبب نہ بنے۔ باقی پانی بالٹی میں جمع کر کے بہا دیں۔

سرف ، لیکوڈ سوپ اور بیکنگ سوڈا کا مرکب تیار کریں اور اسے ٹینک کی دیواروں پر چھڑکیں۔

صاف ستھرا برش یا کھرچنے والی اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے، ٹینک کی دیواروں اور چھت کو اچھی طرح صاف کریں۔

​ڈٹرجنٹ اور کسی بھی دوسرے صفائی ایجنٹ سے زبردستی چھٹکارا پانے کے لئے واٹر جیٹ کا استعمال کریں۔

پھر اسے آدھے گھنٹے کے لیے خشک ہونے دیں۔

ٹینک کے خشک ہونے کے بعد آپ ٹینک کو دوبارہ بھر سکتے ہیں جو اب استعمال کیلئے تیار ہوگا۔

واضح رہےکہ پانی کے ٹینک کی صفائی ہر سال لازمی کرنی چاہیئے۔

The post ٹینک کی صفائی کے مہنگے خرچے سے بچیں، آسان گھریلو طریقہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email