چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار  ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے 20 لاکھ کورونا ویک ڈوز آج اسلام آباد لائی جائیں گی، پاکستان نے 20 لاکھ سائینو ویک ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کورونا ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈوز پاکستان پہنچیں گی، رواں ماہ 65 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے 20 لاکھ سائینو فارم اور 20 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جا چکی ہیں۔

The post چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email