لاہور: برکھا جم کر برس رہی ہے

لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق لاہور میں بارشوں سے موسم انتہائی خوشگوار گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ پرآگیا ہے۔

وہی دوسری جانب شہر میں تیز بارشوں کے بعد  نشیبی علاقے  لکشمی چوک ، شاہدرہ ، گنج بازار، مجاہد آباد ، جی ٹی روڈ ، سنگھ پورہ منڈی ، بادامی باغ ، شاہ پور ، کانجراں منڈی ، ہربنس پورہ ، داروغہ والا ، موچی گیٹ اور اندروں شہر سمیت متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

واسا کی جانب سے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے مشینری روانہ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا جبکہ  آئندہ چند روز کے دوران دیگر دریائوں میں بھی سیلاب کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 

 

The post لاہور: برکھا جم کر برس رہی ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email