غیر نمائندہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ غیر نمائندہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب روز دعوے کرتا ہے کہ احتساب کا عمل جاری ہے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، زبان بندی کی جا رہی ہے، نیب قانون جانتا ہے تو ضمانت کے بارے عدالتی فیصلہ پڑھ لے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا کا نیب کیساتھ کیا تعلق ہے؟ عیاں ہو چکا ہے کہ نیب کو کون چلا رہا ہے، نیب کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہو چکا ہے، نیب کو رنگ روڈ اسیکنڈل نظر نہیں آتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا انہیں نہیں چھوڑے گے، نیب حکومت کے اسیکنڈل چھپانے کا ادارہ بن گیاہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی قانون نہیں ہے، جس جماعت کا وجود نہیں اسے آزاد کشمیر کا الیکشن جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات نے اعتراف کیا کہ عدالتوں میں کیمرے لگیں اور پتہ چلے کہ ہو کیا رہا ہے، ہماری پہلے دن سے ڈیمانڈ ہے معلوم تو ہو ان عدالتوں میں ہو کیا رہا ہے یہاں کوئی انصاف نہیں ہے صرف زباں بندی اور انتقام کی کوشش ہے، یہ سلسلہ نہ پہلے چلا ہے نہ اب چلے گا، اس ملک کے انصاف کے نظام کے بنیادی تقاضے پورے نہیں ہوتے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیس میں ہمارے خاندان اور دوستوں کو ملوث کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس کی حقیقت بالکل واضح کر دی ہے، پانچ سال کی حکومت میں نواز شریف دور کا کوئی کرپشن سکینڈل ملے تو ہم ذمہ دار ہیں، وفاقی وزراء کا نیب کے ساتھ کیا تعلق ہے جب وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ نیب کون چلا رہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مالی فائدے کا کوئی الزام نہیں ہے، ایسے کیسز کے بعد کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں ہے، سرکاری افسر کہتے ہیں جب تک نیب کا یہ نظام رہے گا کام نہیں ہو سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کرنا ہے تو پتہ کریں کہ چینی میں  700 ارب کس نے کھایا؟، ہر ہفتے حکومت کا نیا سکینڈل سامنے آتا ہے لیکن نیب کو نظر نہیں آتا، بدقسمتی  یہ ہے کہ  تاریخ نہ عمران خان نے پڑھی ہے نہ اسکے کرائے کے وزراء نے نہ ہی چیئرمین نیب نے، جنہوں نے ہمارے گریباں پر ہاتھ ڈالا ہے ان کے گریباں پر بھی کوئی ہاتھ ڈالے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ادارے کو سیاست کے لیے استعمال کیا ہے، نیب جرم اور مجرمان کو چھپانے کا ادارہ ہے، قانون میں چیئرمین نیب کی توسیع کی گنجائش نہیں، اگر دی گئی تو حکومت نیت واضح ہو جائیگی، اس چئیرمین نیب کی کارکردگی بتاتی ہے یہ حکومت کے تابع ہے، وزراء کھل کر بتاتے ہیں ہم نے یہ کام کیا لیکن چئیرمین نیب نہیں بولتا، یہ چئیرمین نیب ہم نے لگایا تھا لیکن ملک کو جتنا نقصان اس شخص نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ غیر نمائندہ حکومت نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، کشمیر کو پورا پاکستان اور دنیا دیکھ رہی ہے کل ہم کشمیر کاز پر کیا بات کرینگے، کشمیر کی 45 سیٹوں پر اکتفا نہیں کر سکے ہم دنیا کو کیا جواب دینگے، وزیراعظم کو اخلاقی قدروں اور قانون کی پروہ نہیں ہے، کشمیر میں وزراء کے پیسے تقسیم کرنے پر زیادہ سے زیادہ کمیشن بن جائیگا اور معاملہ ختم ہو جائیگا، ہمیں پوری امید ہے کشمیر کا الیکشن ہم جیتیں گے۔

The post غیر نمائندہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email