ایسے غذائیں جن کا استعمال ایک ساتھ ہر گز نہ کریں ورنہ یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح قدرتی غذائیں اپنے اندر متعدد فوائد رکھتی ہیں بالکل اسی طرح ان کے نقصانات بھی ہیں۔ 

نئی تحقیقات کی روشنی میں آج ہم آپ کو ایسی چند غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن کا استعمال ایک ساتھ ہرگز نہ کریں ورنہ یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے ۔

انناس اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال

انناس میں ایک ایسا کماؤنڈ برومیلن موجود ہوتا ہے جو اگر دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو آپ کی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

ان دونوں غذاؤں کا استعمال پیٹ کی گیس بڑھانے، انفیکشن کے امکان میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سرد درد اور پیٹ درد کی تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پپیتا اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال

پپیتا اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

پپیتا اور لیموں دونوں الگ الگ تاثیر کی غذائیں ہیں اسی لیے ان دونوں کے ملاپ کو نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

پپیتا اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال خون کی کمی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ہیموگلوبن کی مقدار میں عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔

پڈنگ اور کیلے کا ایک ساتھ استعمال

پڈنگ اور کیلے کا ایک ساتھ استعمال نہ صرف بڑوں کے لیے بلکہ بچوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

ان دونوں غذاؤں کا ایک ساتھ استعمال ان زہریلے ٹاکسن کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے، جو کہ انسانی جسم کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔

گاجر اور کینو ایک ساتھ استعمال

گاجر اپنے اندر کئی فوائد رکھتا ہے اور کینو اپنی غذائی افادیت کے باعث اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے، اگر یہ دونوں غذائیں ایک ساتھ کھائی جائیں تو آپ کی صحت کے لیے خطرناک حد تک اثرات ہو سکتے ہیں۔

گاجر اور کینو کا ایک ساتھ استعمال سینے اور معدے کی جلن کا باعث بن سکتا ہے جبکہ گردے خراب ہونے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

 

 

 

The post ایسے غذائیں جن کا استعمال ایک ساتھ ہر گز نہ کریں ورنہ یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email