ملک کے بیشتر شہروں میں بارشیں ، موسم خوشگوار

کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد موسم خوشگوار اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی شام کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

The post ملک کے بیشتر شہروں میں بارشیں ، موسم خوشگوار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email