پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام  میں لکھا ہے کہ  بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری مرد و خواتین کا مزاحمت کا یہ جذبہ قائم رہے گا، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ کشمیریوں کے یوم شہدا پر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،13 جولائی1931 کو 22 شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈوگرا مہاراجہ کے سپاہیوں نے پر امن احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو شہید کیا تھا، ظلم اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت اور جدوجہد تاریخ بن گئی ہے۔

 

The post پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،عمران خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email