وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کابینہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر ملٹی اسٹوری بلنڈنگ کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسکے علاوہ آج کے اجلاس میں کابینہ کو ای 8 اور ای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ، کابینہ کو کامرس ڈویژن کی جانب سے ایگرو اور  نان ایگرو  پروجیکٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں جن میں حلیم عادل شیخ  کی جی آئی ٹی بنانے کی درخواست ایجنڈے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے  فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمنپی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

 

The post وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email