کومل عزیز کے برائیڈل شوٹ سے چند تصاویر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور معصوم اداکارہ کومل عزیز خان ، جو کہ اپنی کم عمری میں اپنی اداکاری سے اپنی صلاحیتون کا لوہا منوا چکی ہیں۔

کومل عزیز خان نے پاکستان سمیت امریکہ سے بھی بزنس کی تعلیم حاصل کی اور بزنس پر لکھی بہت ساری کتابیں بھی پڑھیں اور کاروبار کرنا ان کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کا ایک برائیڈل فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ برائیڈل شوٹ کے سیٹ پر موجود ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا ہے ۔

ان تصاویر میں اداکارہ کومل عزیز خان بہت ہی خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں۔

قبل ازیں داکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی پرورش صرف کپڑوں کے دو جوڑوں کے ساتھ ہوئی مگر آج وہ ایک کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہیں۔

اسی دوران اداکارہ  نے بتایا ہے کہکہ بہت ساری مشکلات جھیلنے اور غربت کی وجہ سے اچھی تعلیم نہ حاصل کرپانے کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے وہ مضبوط بنی ہیں۔





The post کومل عزیز کے برائیڈل شوٹ سے چند تصاویر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email