حرا مانی کا مداحوں کے لئے ایک تربیتی پیغام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حرا مانی ادکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور کافی شوخ مزاج کی بھی مالکن ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحون کے لئے ایک تربیتی پیغام دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے اپنے پیغام مین کہا ہے کہ کچھ اچھا ہونے کے لئے کچھ برا ضرور ہوتا ہے ، اس لئے اگر تمہارے ساتھ کچھ برا ہورہا ہے تو پریشان نہیں ہو۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر تمہارے ساتھ کچھ غلط ہورہا ہے تو اب ضرور کچھ اچھا ہونے والا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ بہت سادہ نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بچوں کی تعلیم و تربیت پر ایک پیغام دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو پاس ہونا بھی سکھائیں او رفیل ہونا بھی کیونکہ زندگی میں بہت سی جگہ پر انسان کو ہار اور جیت دونوں کا سامنا ہوتا ہے۔

حرا مانی نے لکھا تھا کہ اور جب جیت ہار میں بہت مرتبہ ہار ملتی ہے تو پھر آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، کسی بھی ریس کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں، اپنی لائن خود بنائیں، اس کو خود مٹاؤ پھر بناؤ، پھر مٹاؤ اور پھر بناؤ۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ سیکھنا اسی کا نام ہے، فرسٹ تو سب ہی آتے ہیں لیکن الگ وہی نظر آتے ہیں جو فیل ہونے کے بعد بھی اپنے پیشے میں نمبر ون ہوجائیں اور الگ نظر آئیں، منفرداور ایک دم منفرد نظر آئیں۔

The post حرا مانی کا مداحوں کے لئے ایک تربیتی پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email