کشمیر کا سودا ملکی خود مختاری کا سودا ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا ملکی خود مختاری کا سودا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران سوداگر بن جائیں ، ذاتی مفادات پر قومی ترجیحات قربان ہونے لگیں تو ملکی خود انحصاری ناممکن ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن سے زور کا کلچر ختم ہونا چاہیے، ہر الیکشن دھاندلی کی نذر ہو جاتا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو بن کر رہ گئی ہیں، آئی ایم ایف اور غیر ملکی آقاﺅں سے نجات حاصل کیے بغیر ملک قرضوں کے چنگل سے آزاد نہیں ہو سکتا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کوتنہائی کاشکار کیا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے معاشی اور نظریاتی طور پر ملک کو تباہ کیا، تین سالوں میں ہی پی ٹی آئی کے وعدے ، دعوے اور نعرے، سب خاک ہو گئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تین سال گزرنے کے باوجود حکمران اب تک بے سمت ہیں، اداروں میں ریفارمز لائی جاتیں تو حالات قدرے بہتر ہوتے۔

The post کشمیر کا سودا ملکی خود مختاری کا سودا ہے،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email