جنگلی ہاتھی نے انسانی آبادی پر حملہ کر دیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں جنگلی ہاتھی شہری آبادی میں گھس آیا جس کے باعث لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں، خوش قسمتی سے جانور نے کسی پر حملہ نہیں کیا۔

بھاری بھرکم ہاتھی نے شہری آبادی پر حملہ ضرور کیا لیکن کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچایا تاہم جانور کی اس طرح کی چہل قدمی دیکھ کر اطراف میں موجود لوگوں نے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہاتھی جنگل سے نکل کر نہ صرف شہری آبادی کی طرف آیا بلکہ اس نے ایک کیفے ہوٹل کا بھی دورہ کیا، یہ حیرت انگیز واقعہ بھارتی ریاست کرناتکا میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہاتھی کو کیفے کے اطراف گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں محکمہ جنگلی کے عملے نے ہاتھی کو دوبارہ جنگل پہنچا دیا۔

یاد رہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ جانور غذا کی تلاش میں انسانی آبادی کا رخ کرتے ہیں۔

The post جنگلی ہاتھی نے انسانی آبادی پر حملہ کر دیا، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email