کے ای علاقائی سطح پر مقامی فالٹس درستگی کے لئے متحرک ہے، کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کے ای کا فیلڈ عملہ علاقائی سطح پر مقامی فالٹس در ستگی کے لئے متحرک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے بیشتر سے زائد مقامات پر  بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی  ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 1850 سے زائد فیڈرز کے زریعے شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی جاری ہے

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کچھ علاقوں سے مقامی فالٹس کی اطلاعا ت ہیں، کے ای کا فیلڈ عملہ علاقائی سطح پر مقامی فالٹس در ستگی کے لئے متحرک ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا ، گلشن ، جوہر ، صدر اور کلفٹن کے بیشتر  علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی جبکہ ڈی ایچ اے ، پی ای سی ایچ ایس  محمود آباد ، لیاری ، ناظم آباد کے زیادہ تر علاقوں میں  بھی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر ، 8119 پر ایس  ایم ایس یا  کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

The post کے ای علاقائی سطح پر مقامی فالٹس درستگی کے لئے متحرک ہے، کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email