جھانوی کپور بھیا کہتی ہے تو عجیب سا لگتا ہے، ارجن کپور کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کہتے ہیں کہ انھیں یہ بڑا عجیب اور نیا لگتا ہے جب جھانوی کپور انھیں ارجن بھیا کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجن کپور اور ان کی بہن انشولا کپور اس وقت سے اپنی سوتیلی بہنوں جھانوی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ رہنے لگے  جب ان دونوں کی والدہ سری دیوی کا 2018 میں انتقال ہوا۔

اداکار نے کہا کہ وہ اب تک اپنی سوتیلی بہن کی جانب سے انھیں بھیا پکارنے کے لفظ سے مانوس نہیں ہوئے البتہ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی سوتیلی بہنوں کو کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ انھیں کس طرح مخاطب کریں۔

واضح رہے کہ ارجن اور انشولا بونی کپور کی پہلی بیوی مونا شوری کپور سے پیدا ہوئے جبکہ جانہوی اور خوشی، بونی کپور کی دوسری بیوی سری دیوی کی بیٹیاں ہیں۔

 

The post جھانوی کپور بھیا کہتی ہے تو عجیب سا لگتا ہے، ارجن کپور کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email