محکمہ معدنیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ معدنیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مالی سال 2020-21 میں محکمہ معدنیات نے ریکارڈ وصولیاں کیں ، محکمہ معدنیات نے گزشتہ مالی سال صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 10.19 ارب روپے کی وصولیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے ، ہماری حکومت نے ہر محکمے کو کام کرنے کی آزادی دی ہے ، محکمہ معدنیات سمیت ہر محکمے کے وزیر اور سیکرٹری کو بااختیار بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکموں کو آزادی سے کام کرنے سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ماضی میں ون مین شو کے ذریعے محکموں کی آزادی سلب کی گئی ، ہر جگہ مداخلت کرکے محکموں اور اداروں کو تباہ کیا گیا۔

The post محکمہ معدنیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email