متھیرا متاثرہ خواتین کے حق میں بول پڑیں، وزیراعظم سے مطالبہ بھی کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بولڈ اور متنازعہ میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا بھی جنسی زیادتی سے متاثرہ خواتین کے حق میں بول پڑیں ہیں۔ 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق متھیرا نے ملک بھرمیں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! اس ملک کے چند مردوں نے اپنی خوفناک حرکتوں سے ہم خواتین پر سیاہ بادل ڈالے ہوئے ہیں۔ ہم سبھی خواتین کے لیے انصاف چاہتے ہیں خصوصاََ ان خواتین کے لیے جو گاؤں اور دور دراز علاقوں میں رہتی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل نے وزیراعظم  سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف دیں کیونکہ ہم اب دوسرا ہیش ٹیگ نہیں چاہتے۔

 

The post متھیرا متاثرہ خواتین کے حق میں بول پڑیں، وزیراعظم سے مطالبہ بھی کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email