شاید ہی کوئی ایسا ملک دشمن کام ہو جو شریف خاندان نے نہ کیا ہو ، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ملک دشمن کام ہو جو شریف خاندان نے پاکستان کے خلاف نہ کیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان دشمنی میں شریف خاندان آئے روز بے شرمی کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات ن لیگی بیانیے کا اظہار ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ملاقات مودی سرکار کی ایما پر کی گئی ، پاکستان کے خلاف ہر اندرونی و بیرونی سازش کے تانے بانے شریف خاندان سے ملتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی اس حرکت کے بعد بیگم صفدر اعوان کو خود کو کشمیر کی بیٹی کہنے پر شرم آنی چاہیے ، تمام سروے پی ٹی آئی کے حق میں ہیں، کل آزاد جموں کشمیر کی عوام بھی اپنا فیصلہ سنا دے گی ، کل شام کو بیگم صفدر اعوان الیکشن ہارنے کے بعد حکومت کو طعنے مارتی نظر آئیں گی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگی قیادت کل میرے دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے، کوئی یہاں گرا کوئی وہاں گرا دہراتی نظر آئے گی ، پاکستان کے دشمنوں کو پلکوں پر اٹھانے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے خاک میں ملا دے گی۔

The post شاید ہی کوئی ایسا ملک دشمن کام ہو جو شریف خاندان نے نہ کیا ہو ، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email