وہ غذائیں جو بے وقت کی نیند اور تھکن کا بہترین علاج ہیں

اس اسٹوری میں آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتارہے ہیں جو ماہرین کے مطابق بے وقت کی نیند روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور جسم کو توانائی بخشتی ہیں۔

گوشت

گوشت آئرن کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

تحقیق کے مطابق 27 فیصد خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خون میں کمی اور ہر وقت تھکن کا احساس رہتا ہے۔

سرخ گوشت کے علاوہ مچھلی اور مرغی کا گوشت بھی کھایا جاسکتا ہے۔

وٹامن سی

وٹامن سی جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ فعال رکھتا ہے۔

وٹامن سی قوت مدافعت اور ہاضمے کے نظام کو بھی سست نہیں پڑنے دیتا۔

 وٹامن سی  لیموں اور کینوکے علاوہ ہری مرچوں کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پھلیاں

پھلیاں تھکاوٹ دور کرنے والے آئرن اور میگنیشیم کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور معدنیات سے بھی بھرپور ہیں۔

کیفین

دوپہر کے وقت ممکن ہو تو 20 منٹ ضرور لیٹیں کیوں کہ یہ تھکاوٹ کا احساس کم کرے گا اور کیفین کی تھوڑی مقدار لیں جس میں ایک کپ چائے یا کافی لی جاسکتی ہے۔

ہلکے سے آرام کے بعد چائے پینا تھکاوٹ اور نیند کو بھگا دے گا۔

 

The post وہ غذائیں جو بے وقت کی نیند اور تھکن کا بہترین علاج ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email