سابق گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو انتقال کر گئے

سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو 88 برس کی عمر میں کراچی کے نجی ساؤتھ سٹی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو  28 نومبر 1933 کو نودیرو کے گاؤں میرپور بھٹو میں پیدا ہوئے ، شہید ذوالفقار بھٹو  کے کزن اور قریبی ساتھی ہونے کے باعث سردار ممتاز بھٹو 1967 سے 1989 تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔

سردار ممتاز بھٹو 32 سال کی عمر  میں پہلی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی بنے ، انہوں نے 1972 میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے طور پر فرائض سرانجام دیے جبکہ 1971 میں آٹھویں گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی خدمت سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ ممتاز بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو سے اختلافات کے باعث 1989 میں ون یونٹ فیڈریشن کی بنیاد پر اپنی سیاسی سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کا قیام عمل میں لائے ،  سردار ممتاز خان بھٹو 1972ع میں وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ سردار ممتاز علی بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چچا زاد بھائی تھے۔

The post سابق گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email