لاہورشہر کی ڈویلپمنٹ کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ لاہورشہر کی ڈویلپمنٹ کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی ہدایت پر لاہور شہر کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج کی توسیع کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد  میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے ، ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی نمائش والے منصوبے خزانے پر بوجھ بنے ، سابق دور میں عوام کی ترجیحات و ضروریات کو نظر انداز کیا گیا ، سابق دور کے منصوبے سفید ہاتھی ثابت ہوئے۔

The post لاہورشہر کی ڈویلپمنٹ کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email