ملک و قوم کی خدمت کرنا شاہنواز بھٹو کی تربیت میں شامل تھا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت اور سربلندی کے لئے جدوجہد کرنا شاہنواز بھٹو کی تربیت میں شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 36 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے پر جنرل ضیاء کی ایماء پر شہید شاہنواز بھٹو کو شہید کیا گیا، شہید شاہنواز بھٹو خاندان کا لاڈلا اور جمہوریت پسند انقلابی سوچ کا حامل نوجوان رہنما تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ قائدِ عوام کی شہادت کے بعد وہ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوگیا اور جوانمردی سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، جمہوریت کے لئے شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اور قربانی کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نامکمل رہے گی۔

The post ملک و قوم کی خدمت کرنا شاہنواز بھٹو کی تربیت میں شامل تھا، بلاول بھٹو زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email