اگر آپ کی پکائی ہوئی کلیجی سخت رہ جائے تو یہ طریقہ استعمال کریں

عیدِ قرباں کے قریب آتے ہی گھروں میں خواتین پہلے ہی کھانے کی ڈشز کی لمبی لسٹ تیار کرلیتی ہیں اور ایک بڑے مینو میں فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کس دن کیا پکانا ہے۔

قربانی کے بعد ہر گھر میں سب سے پہلے کلیجی پکانے کا رواج عام ہے۔

 مزیدار کلیجی بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اور سب کو ہی نرم ملائم کلیجی پسند ہوتی ہے ۔

بعض خواتین کلیجی پکاتے ہوئے چند ضروری باتوں کو نظر انداز کردیتی ہیں، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کلیجی سخت رہ جاتی ہے اور گھر والوں کی باتیں تیار ہوجاتی ہیں۔

اس عید اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بنائی ہوئی کلیجی نرم ملائم پکے تو اس ترکیب سے فائدہ اٹھائیں۔

کلیجی کو نرم بنانے کے لئے ہمیشہ کلیجی کو ڈھک کر پکائیں اور پندرہ منٹ سے زیادہ اس کی بھنائی نہ کریں ۔

یا پھر کلیجی کو سوفٹ بنانے کے لئے کبھی بھی نمک شروع میں نہ ڈالیں ۔

بلکہ سرو کرتے وقت نمک ڈال کر ہلکا سا گرم کرلیں ۔

اس سے کلیجی سوفٹ بنے گی ۔

اگر شروع میں نمک ڈالیں گے تو کلیجی پتھر ہو جائے گی

The post اگر آپ کی پکائی ہوئی کلیجی سخت رہ جائے تو یہ طریقہ استعمال کریں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email