جرمنی کی تاریخ کا بد ترین سیلاب ، 150 سے زائد افراد ہلاک

جرمنی  کی  200 سالہ تاریخ کے بد ترین سیلاب کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1000 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدترین سیلاب کے نتیجے میں شہر کے پل،  سڑکیں ، مکانات اور کئی کاروباری مراکز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ متعدد  قصبے بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ گھروں ، سڑکوں اور درختوں پر پناہ لیے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں سیلاب کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 2 لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

 

The post جرمنی کی تاریخ کا بد ترین سیلاب ، 150 سے زائد افراد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email